اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایشوریہ، بیٹی ارادھیا دونوں کی کورونا رپورٹ منفی - ان کی بیوی اور بیٹی کی کورونا جانچ اب نگیٹیو آئی

بالی وڈ مشہور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کو آج ناناوتی اسپتال سے چھٹی مل گئی۔

ایشوریہ، ان کی بیٹی ارادھیا دونوں کی کورونا رپرٹ منفی
ایشوریہ، ان کی بیٹی ارادھیا دونوں کی کورونا رپرٹ منفی

By

Published : Jul 27, 2020, 7:08 PM IST

Updated : Jul 27, 2020, 9:27 PM IST

دونوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد 18 جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سے پہلے دونوں کچھ روز تک ہوم آئیسولیشن میں رہی تھیں۔

ایشوریہ کے شوہر ابھیشیک بچن نے ٹویٹ کر کےکہا کہ' ان کی بیوی اور بیٹی کی کورونا جانچ اب نگیٹیو آئی ہے اور دونوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ایشوریہ، ان کی بیٹی ارادھیا دونوں کی کورونا رپرٹ منفی

انہوں نے کہا کہ ان کے والد امیتابھ بچن ڈاکٹروں کی نگرانی میں اسبھی اسپتال میں ہی رہیں گے۔ دونوں کو گیارہ جولائی کو ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابھیشیک بچن نے سبھی مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

انوبھو سنہا، کووڈ 19 پر اینتھولوجی فلم بنارہے ہیں


واضح رہے کہ ایشوریہ رائے سے قبل ان کے شوہر ابھیشک اور ان کے سسر امیتابھ بچن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس پر ان دونوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 27, 2020, 9:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details