ایشیا کے سب سے امیر صنعت کار مکیش امبانی کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ریلائنس جیو کا جلوہ مسلسل قائم ہے اور کمپنی نے اپنے ساتھ مئی -20 میں ساڑھے 36 لاکھ سے زیادہ نئے گاہک جوڑکر کل صارفین کی تعداد 39 کروڑ کو پار کرنے کے ساتھ ہی نمبر ایک کا مقام اور مضبوط کر لیا ہے۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے نئے اعدادو شمار کے مطابق ریلائنس جیو نے مئی 2020 میں 36 لاکھ 57 ہزار 794 گاہک جوڑے اور اس کے کل صارفین کی تعداد 39 کروڑ 27 لاکھ 49 ہزار 930 تک پہنچ گئی۔