انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ سرحدوں کو دوبارہ کھول کر عالمی رابطے کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے فوری طور پر مل جل کر کام کریں اور کووڈ 19 بحران کے دوران ایئر لائنز کو برقرار رکھنے کے لیے امدادی اقدامات جاری رکھیں۔
آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او الیگزینڈر ڈی جنیاک نے کہا کہ ' اپنے شہریوں کی حفاظت حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ لیکن کئی ممالک کے اعلی رہنما اس نظریے کے ساتھ عالمی وبائی مرض سے لڑ رہے ہیں کہ سرحدوں کو بند کرنا ہی ایک واحد حل ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ ' اب وقت آگیا ہے کہ حکومت مہاجرین کے وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرتے ہوئے معاشی اور معاشرتی زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کے قابل اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ' کوئی حکومت کووڈ ۔19 کو درآمد نہیں کرنا چاہتی۔ یکساں طور پر کسی بھی حکومت کو معاشی مشکلات اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری سے وابستہ صحت کے اثرات دیکھنا نہیں چاہتے۔ کامیابی کے ساتھ اس بحران سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کے ساتھ محتاط رسک مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔'
آئی اے ٹی اے نے حکومتوں کے لیے سرحدوں کو بحفاظت دوبارہ کھولنے کے لیے تین نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی ہے۔
آئی سی اے او ٹیک آف کو عالمی سطح پر نافذ کریں۔