عالمی وبا کورونا وائرس کے خدشات اور پھیلنے سے بچانے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ فلمی اداکاراؤں نے بھی لوگوں کو بیدار کیا ہے، لوگ ان کی باتوں کو مان رہے ہیں لیکن اب بھی کچھ لوگ اس معاملے میں بالکل بےخوف ہیں، اس تعلق سے ایئر فورس کے جوانوں نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو نظر انداز نہ کریں یہ کافی خطرناک وائرس ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف آپس میں متحد ہو کر لڑنا ہے: ایئر فورس کیپٹن دوارکا سکھ ساگر اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایئر فورس میں تعینات گروپ کیپٹن سندیپ کمار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عالمی وبا کے خلاف آپس میں متحد ہوکر لڑنا ہوگا تبھی ہم اس سے نجات پا سکیں گے۔
کورونا کے سبب کیے گئے لاک ڈاؤن کو وہ ظلم نہ سمجھیں بلکہ اسے حکومت کی جانب سے ایک بہتر قدم سمجھیں کیونکہ اس کے بغیر ہم میں سے کوئی بھی محفوط نہیں رہ سکتا ہم سب اس پر عمل کریں خود کے ساتھ دوسروں کو بھی اس وبا سے محفوظ رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وبا سے ہمیں بچانے کے لیے ڈاکٹرز، میڈیکل افسر ،جوان پولیس فرسز و دیگر پوری کوشش کر رہے ہیں، ہمیں ان کا خیال رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدام کو ماننا چاہئے، تاکہ ان کے ساتھ ساتھ ہم سب کی حفاظت ہو۔
انہوں نے مزید وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔