اردو

urdu

By

Published : Jun 16, 2020, 2:07 PM IST

ETV Bharat / bharat

طیاروں کا ایندھن 17 فیصد تک مہنگا

طیاروں کے ایندھن کی قیمت 16 دن میں مسلسل دوسری بار اضافہ ہوا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں آج سے ان کی قیمت 14 سے 17 فیصد کے درمیان بڑھائی گئی ہیں۔

طیاروں کا ایندھن 17 فیصد تک مہنگا
طیاروں کا ایندھن 17 فیصد تک مہنگا

ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں منگل سے طیاروں کے ایندھن کی قیمت 5494.50 روپے یعنی 16.36 فیصد بڑھ کر 39069.87 روپے فی کلو لیٹر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل یہاں اس کی قیمت 33575.37 روپے فی کلو لیٹر تھی۔

اس مہینے دو بار دلی میں ایندھن 82 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔ پہلے یکم جون سے قیمتوں میں 656 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔ طیارہ خدمات کمپنیوں کے کل اخراجات کا 35 سے 40 فیصد ایندھن کی مد میں خرچ ہوتا ہے۔

کولکاتا میں آج طیارہ ایندھن کی قیمت 14.22 فیصد بڑھ کر 44024 روپے، ممبئی میں 16.61 فیصد بڑھ کر 38565.06 روپے اور چنئی میں 16.40 فیصد بڑھ کر 40239.63 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ تیل تقسیم کار کمپنیاں ہر 15 دن میں ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔

ملک کے چار اہم شہروں میں طیارہ ایندھن کی قیمت (روپے فی کلو لیٹر میں) اس طرح ہیں۔

میٹروشہر -------------- پہلے ---------------- اب

دہلی -------------- 33575.37 ---------- 39069.87

کولکتہ ----------- 38543.48 ---------- 44024.10

ممبئی --------------- 33070.56 ---------- 38565.06

چنئی -------------- 34569.30 ---------- 40239.63

ABOUT THE AUTHOR

...view details