بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن وردھمان کے والدین ان کو لینے بھارت کے جنوبی شہر چینئی سے بذریعہ فلائٹ جب دہلی پہنچے، تو انکے استقبال کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع تھی۔ انہوں نے تالی بجا کر ان کا استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد ابھینندن کے والدین دہلی سے بذریعہ فلائٹ امرتسر کے لیے روانہ ہو گئے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے اعلان کیا تھا۔
پاکستان آج گرفتار بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو رہا کرے گا۔ ابھینندن کو آج تقریبا دوپہر کو واہگہ بارڈر پر بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کیا جائے گا۔