ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عراق میں فضائی حملہ، متعدد عسکریت پسند ہلاک - مشرقی صوبے الانبار

عراق کے مشرقی صوبے الانبار میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے پیر کو داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا، جس میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

عراق میں فضائی حملہ، متعدد عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Mar 5, 2019, 12:24 PM IST

عراق کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج نے عراقی افواج کے ساتھ مشترکہ طور پر مہم چلائی اور جنگی طیاروں نے عراق کے دارالحکومت بغداد سے تقریبا 180 کلو میٹر مغرب میں كوبیساکے ریگستان میں واقع داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

وزارت دفاع نے کہا اس حملے میں داعش کے 8 عسکریت پسند مارے گئے اور ان کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جون 2014 میں شمالی اور مغربی عراق کے کافی حصوں پر داعش کی طرف سے قبضہ کرنے کے بعد اس عسکریت پسند تنظیم کے خلاف جنگ میں عراق کی فوج کا ساتھ دینے کے امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج کا قیام کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details