وزارت دفاع نے کہاکنورصوبے کے چاوکائے ضلع میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو ہدف بنا کر کئےگئے فضائی حملوں میں ہفتے کی دیر رات 10طالبانی جنگجومارےگئے۔
مشرقی افغانستان میں فضائی حملے میں 10 جنگجو ہلاک - افغانستان کی خبریں
افغانستان کے مشرقی صوبے کنور میں فضائی حملے میں کم از کم 10طالبانی جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغانستان کے وزارت دفاع نے اتوار کو ٹویٹ کرکےیہ اطلاع دی۔
مشرقی افغانستان میں فضائی حملے میں 10 جنگجو ہلاک
حالانکہ وزارت دفاع نے یہ اطلاع نہیں دی ہے کہ یہ فضائی حملہ افغانستان کے فوجیوں نے کیا یاشمالی بحر اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو)کی قیادت والی فوج نے اسے انجام دیا۔
واضح رہے کہ افغان فوج نے حالیہ دنوں میں طالبانی جنگجوؤں کے خلاف اپنی مہم کو تیز کردیاہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:42 PM IST