شہری ہوا بازی کے وزیرہردیپ سنگھ پوری نے جمعہ کی شب سرکاری نیوز چینل ڈی ڈی نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یہ اطلاع دی۔
سرکاری ایئر لائن کی نجکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کی آپریٹنگ لاگت ایک سال میں تقریبا 1500 کروڑ روپے کم ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ راستوں اور تنخواہ کے ڈھانچے کو معقول بناکر لاگت کو کم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کے پائلٹوں کی تنخواہ پرائیویٹ ایئر لائن کمپنیوں کے پائلٹوں کے مقابلے میں زیادہ تھی ،لہذا اس میں کمی کردی گئی ہے۔