اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایئرانڈیا نے گھریلو اور عالمی پروازوں کی بکنگ پر روک لگا دی

اس کے علاوہ انڈیگو، اسپائس جیٹ اور گو ایئر نے کہا ہے کہ وہ 15 اپریل سے گھریلو پروازوں کے لئے بکنگ کھول دینگے وہیں اسپائس جیٹ اور گو ایئر نے یکم مئی سے بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹ فروخت کرنا شروع کردئے ہیں۔

AIR INDIA
AIR INDIA

By

Published : Apr 4, 2020, 1:38 PM IST

ایئرانڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے 'سبھی گھریلو اور عالمی پروازوں کی بکنگ پر فی الحال روک لگا دی ہے، اب ائر انڈیا 30 اپریل تک کوئی بھی بکنگ رسیو نہیں کرے گی'۔

اس کے علاوہ انڈیگو، اسپائس جیٹ اور گو ایئر نے کہا ہے کہ وہ 15 اپریل سے گھریلو پروازوں کے لئے بکنگ کھول دینگے وہیں اسپائس جیٹ اور گو ایئر نے یکم مئی سے بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹ فروخت کرنا شروع کردیئے ہیں۔

انڈٰیگو کے ترجمان کا کہنا ہے 'انڈٰیگو عالمی پروازوں کے لیے بکنگ نہیں لے رہی ہے'۔

وہیں وستارا کی طرف سے کہا گیا ہے '15 اپریل سے پروازوں کی بکنگ شروع ہو جائیں گی'۔

بھارت میں سبھی کمرشل پروازیں چاہے وہ گھریلو ہوں یا عالمی سبھی پروازوں پر 14 اپریل تک کے لیے روک لگائی گئی ہے۔

ائر انڈیا کے ترجمان نے کہا 'ہم 14 اپریل حکومت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، فی الحال 30 اپریل تک ہم بکنگ نہیں لین گے'۔

جمعرات کو سیول ایوی ایشن سیکریٹری پردیپ سنگھ کھلورہ نے کہا 'سبھی پروازیں 14 اپریل کے بعد سے ٹکٹس کی بکنگ لے سکتی ہیں'۔

پورے بھارت میں 25 مارچ سے 21 روز کا لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، یہ لاک ڈاؤن 14 اپریل کو ختم ہوگا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details