اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا کے بہادروں کو تینوں افواج سلام پیش کریں گے - کورونا وائرس

جنرل راوت نے کہا کہ 'تینوں فوجیں ڈاکٹرز، صحت کارکنان، پولیس اہلکاروں، صفائی ملازمین، كیمسٹوں، دکانداروں اور اس مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے دیگر تمام لوگوں کے تئیں اظہار تشکر کرنے اور یکجہتی کے لئے اتوار کو انہیں سلام کرے گی جس سے ان کا حوصلہ بڑھے گا۔'

کورونا کے بہادروں کو تینوں افواج سلام پیش کریں گے
کورونا کے بہادروں کو تینوں افواج سلام پیش کریں گے

By

Published : May 2, 2020, 11:45 AM IST

تینوں افواج کورونا وبا سے جنگ لڑ رہے ڈاکٹرز، طبی اہلکاروں، پولیس اہلکاروں، صفائی ملازمین، كیمسٹوں، دکانداروں اور اس مشکل حالات میں خدمات انجام دے رہے دیگر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لئے اتوار کو انہیں سلام کریں گی۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل كرمبیر سنگھ، فضائی فوج کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے کی موجودگی میں آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کورونا وبا سے لڑنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 'تینوں فوجیں اس ملک گیر مہم میں ہر ممکن شراکت دیتی رہیں گی اور وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'تینوں افواج کے محاذوں پر تعینات جوانوں میں سے ایک بھی کورونا کی زد میں نہیں آیا ہے۔'

جنرل راوت نے کہا کہ 'مشکل حالات میں کورونا کے بہادر اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس وبا کے چیلنج کا ڈٹ کر سامانا کر رہے ہیں اور عام بھارتی نے بھی حکومت کو اس کی کوششوں میں تعاون دیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ تینوں فوجیں ڈاکٹروں، صحت کارکنان، پولیس اہلکاروں، صفائی ملازمین، كیمسٹوں، دکانداروں اور اس مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے دیگر تمام لوگوں کے تئیں اظہار تشکر کرنے اور یکجہتی کے لئے اتوار کو انہیں سلام کرے گی جس سے ان کا حوصلہ بڑھے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اتوار کو فضائیہ کے لڑاکا اور کارگو طیارے سری نگر سے ترووانت پورم اور ڈبرگڑھ سے کچھ تک فلائی پاسٹ کریں گے۔ فضائیہ اور بحریہ کے ہیلی کاپٹر بھی كووڈ اسپتالوں کے اوپر پھولوں برسائیں گے۔ چنندہ مقامات پر بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے جہاز ایک خاص فارمیشن میں سمندر میں متحرک ہوں گے۔ فوج کے بینڈ مختلف اسپتالوں میں جا کر کورونا کے بہادروں کے اعزاز میں ٹیون بجائیں گے۔'

واضح رہے کہ 'ملک بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا مشکل حالات میں ڈیوٹی کر رہے پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے تینوں فوجوں کے سربراہ اتوار کی صبح پولیس یادگاری جاکر شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details