اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امدادی مہم کے لیے ایئر فورس کے 56 طیارے تیار - needy item

ایئر فورس نے کہا ہے کہ مغربی بنگال اور اڈیشہ میں سمندری طوفان امفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد اس کے 56 طیارہ اور ہیلی کاپٹر راحت رسانی اور امدادی مہم کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

امدادی مہم کے لیے ایئر فورس کے 56 طیارے تیار
امدادی مہم کے لیے ایئر فورس کے 56 طیارے تیار

By

Published : May 23, 2020, 4:24 PM IST

فضائیہ کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ اس کے 56 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں ضرور ت کے مطابق اشیاء کے لئے پھیر بدل کیا گیا ہے تا کہ ان میں سامان اور امدادی سامان لے جایا جا سکے۔ یہ تمام عملے کے ارکان کے ساتھ فضائیہ کے مختلف اسٹیشنوں پر تیار ہیں اور شہری انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں سمندری طوفان امفان کے سبب کافی تباہی ہوئی ہے اور 80 سے زائد افراد مختلف حادثوں میں ہلاک ہوچکے ہیں، وزیراعظم نریندر مودی نے آج سمندری طوفان امفان کے نتیجے میں پیداہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے مغربی بنگال کا دورہ کیا اورانہوں نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے لیے دو لاکھ روپے اور زخم افراد کے لیے ہزار روپے کی یکمشت امداد کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details