اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وطن کو ٹکنالوجی شعبہ میں آگے بڑھانے کا ہدف: ڈاکٹر نشنک - مرکزی وزیر تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے تحقیق اور ترقی کی سمت میں کیے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان ہمیشہ سے علم، سائنس اور ٹکنا لوجی کے شعبہ میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے گا۔

Aim to take the country forward in the field of sustainability: Dr. Nishank
وطن کو ٹکنا لوجی شعبہ میں آگے بڑھانے کا ہدف: ڈاکٹر نشنک

By

Published : Nov 2, 2020, 9:16 PM IST

ڈاکٹر نشنک نے این آئی ٹی سلچر کے 18ویں سالانہ کنووکیشن میں کہا کہ تحقیق اور ترقی کسی بھی ترقی پذیر ملک کے مضبوط ستون ہیں۔ این آئی ٹی سلچر ہمیشہ سے اس سمت میں تعاون کرتا رہا ہے اور اس کے 56 مختلف قومی اور بین الاقوامی پروجیکٹ اس بات کے ثبوت ہیں۔ اس کے علاوہ اس ادارہ نے سائر فزیکل سسٹم مشن پر مبنی ایک ٹکنالوجی انوویشن ہب بھی بنایا ہے۔

انہوں نے قومی تعلیمی۔2020 کے بارے میں کہا کہ اس دنیا میں گلوبل مائنڈ سیٹ کے ساتھ ہماری یہ پالیسی انڈین، انٹرنیشنل، امپیکٹ فل، انٹر ایکٹیو اور انکلوسیوٹی کے عوامل کو ایک ساتھ شامل کرتی ہے جو ہمارے طلبا کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے اور ہماری 'اسٹڈی ان انڈیا' پہل کو رفتار دے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details