اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بوس کی خفیہ فائلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ - ailaf bose secret files

آل انڈیا لیگل ایڈ فورم نے مرکزی حکومت سے نیتاجی سبھاش چندر بوس سے متعلقہ خفیہ فائلوں کو منظر عام (ڈی کلاسیفائی) کرنے اور آزاد ہند فوج (آئی این اے) سے متعلق حقیقت کو جلد از جلد عوام کے سامنے لانے کی مانگ کی ہے۔

بوس کی خفیہ فائلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ
بوس کی خفیہ فائلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ

By

Published : Dec 1, 2019, 12:05 AM IST

فورم نے آئی این اے کے 75 برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کے سنیچر کو یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں اختتام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فورم نے اپنی کل ملاکر آٹھ مانگیں رکھیں۔ آل انڈیا لیگل ایڈ فورم اس شعبہ میں کام کرتا رہا ہے اور سبھاش چندر بوس کے مبینہ طورپر لاپتہ ہونے سے متعلق معلومات چاہتا ہے۔

فورم کا خیال ہے کہ وزیراعظم نریند ر مودی کی قیادت والی مرکز کی بی جے پی حکومت کو چاہئے کہ وہ روس کی حکومت کو خط لکھ کر مانگ کرے کہ بوس کے انتقال سے متعلق کے جی بی کی فائل کا انکشاف کرے۔ یہ موت روس کی اومس شہر میں واقع سائبیریا جیل میں ہوئی تھی۔

فورم کے جنرل سکریٹری جے دیپ مکھرجی نے کہاکہ ہمارے لئے یہ نہایت افسوسناک ہے کہ 1947میں آزادی کے بعد کچھ سیاسی سازش کے سبب ہندستان کی آزادی میں آزاد ہند فوج کے حصہ کو لوگوں کی نظروں میں نہایت تکنیکی طریقہ سے دبا دیا گیا اور سچ تو یہ ہے کہ آزاد ہند فوج کے کم از کم 25000ہزار فوجیوں نے ہندستان کی جدوجہد آزادی میں اپنی جان دی۔
فورم کی کچھ دیگر مانگیں اس طرح ہیں۔ جدوجہد آزادی میں آزاد ہند فوج او ر سبھاش چندر بوس کے حصہ کو اسکول اور کالجوں کے نصاب میں شامل کرکے شائع کیا جانا چاہئے اور نیتاجی کے یوم پیدائش 23جنوری کو پورے ملک میں قومی چھٹی کا اعلان کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details