اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکہ اور کینڈا میں تیلگو طلبہ کو امداد - آندھراپردیش حکومت کی طلبہ کو مدد

شمالی امریکہ میں آندھراپردیش حکومت کے خصوصی نمائندہ پی رتناکر کورونا وائرس کی وجہ سے کینڈا اور امریکہ کی 25ریاستوں اور45شہروں میں پھنسے ہوئے طلبہ کو ضروری غذائی اشیا اور مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔

امریکہ اور کینڈا میں تلگو طلبہ کو امداد
امریکہ اور کینڈا میں تلگو طلبہ کو امداد

By

Published : May 12, 2020, 11:32 PM IST

امریکہ اور کینڈا میں تلگو طلبہ گھروں میں ہی کرانہ کا سامان حاصل کرپارہے ہیں۔ان کے بینک اکاونٹس میں 100امریکی ڈالر کی رقم بھی بھیجی جارہی ہے ۔ان کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ بحران کی اس گھڑی میں ان کا خیال رکھاجائے گا۔تاحال 70ہزار امریکی ڈالر صرف کرتے ہوئے ایک ہزار کے جملہ نشانہ کے منجملہ تقریبا700تلگو طلبہ کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔

اس مکمل پروگرام کے لئے 100والنٹرس کی ٹیم کو تعینات کیاگیا ہے ۔اس پروگرام کے نظریہ کا جذبہ اے پی کی وائی ایس آرکانگریس حکومت نے پیش کیاہے۔

رتناکر نے کہا کہ 'وائی ایس آرکانگریس کے حامیوں کے گروپس پر مشتمل والنٹرس کے سسٹم اور گھروں پر مدد فراہم کرنے کے سلسلہ میں میرا جذبہ میرے رہنما وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی ہیں۔طلبہ مسائل کے شکار ہیں اسی لئے ہم ان کے مسائل کو دور کرتے ہوئے ان کو تعلیم کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں۔ہم نے ان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔ان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں بلکہ گھروں میں ہی محفوظ رہیں'۔

وائی ایس آرکانگریس کے حامیوں نے کینڈا اور امریکہ کے دونوں شہروں میں تلگو طلبہ کو کرانہ کا سامان گھر کی دہلیز تک پہنچانے کی خدمات کا آغاز کیا ہے ۔100ڈالر کی امداد بھی دی جارہی ہے تاکہ وہ ضروری چیزیں حاصل کرسکیں کیونکہ روزمرہ کی ضروریات کی تکمیل کے لئے اضافی ملازمت وہ نہیں کرسکتے ۔بیرونی ممالک کے تلگوطلبہ نے شمالی امریکہ میں خصوصی نمائندہ کے طورپررتناکر کو مقرر کرنے پر وزیراعلی جگن سے اظہار تشکر کیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details