اردو

urdu

By

Published : Jul 30, 2019, 10:03 PM IST

ETV Bharat / bharat

طلاق ثلاثہ بل کی منظوری ملک کے لیے تاریخی لمحہ: حزب اقتدار

آج راجیہ سبھا میں 99 ووٹوں کی حمایت سے طلاق ثلاثہ بل منظور ہونے کے بعد بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم خواتین و وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

طلاق ثلاثہ بل کی منظوری ملک کے لیے تاریخی لمحہ: حزب اقتدار

راجیہ سبھا میں طلاق ثلاثہ بل منظور ہونے کے بعد بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور اب مسلم خواتین کو انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلم خواتین کو انصاف دلانے میں کامیاب رہے۔

طلاق ثلاثہ بل کی منظوری ملک کے لیے تاریخی لمحہ: حزب اقتدار

بی جے پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کا دن 30 جولائی تاریخ کے اوراق میں درج ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ آج راجیہ سبھا میں پرچی کے ذریعے ووٹنگ ہوئی جس میں اس بل کی حمایت میں 99 اور اس کی مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے۔ طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا میں بھی منظور ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details