اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اجودھیا فیصلے کے بعد ملک میں امن و ہم آہنگی قائم - اجودھیا

اجودھیا رام جنم بھومی تنازعہ میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد سنیچر کو پورے ملک میں صورتحال معمول کے مطابق رہی اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوااور امن و ہم آہنگی قائم رہی۔

اجودھیا فیصلے کے بعد ملک میں امن و ہم آہنگی قائم

By

Published : Nov 9, 2019, 11:39 PM IST

مرکز 'اجودھیا' کو چھاونی میں تبدیل کردیا گیا تھا جبکہ قومی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں ڈرون سے نگرانی کی گئی۔

اترپردیش میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کے ساتھ ساتھ ہندستان، نیپال سرحد کو بھی سیل کردیا گیا۔ ریاست میں امن قائم ہے اور پولیس حکام حساس علاقوں میں پیدل مارچ کررہے ہیں۔ پوری ریاست میں امن ہے اور کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

اس درمیان سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی طرف سے اشتعال انگیز پوسٹ ڈالنے کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے معاملہ میں سات لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اور 33 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مجموعی طورپر 3008 پوسٹ ہٹائی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details