اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جیٹ ایئرویز کے پائلٹز کا شدید احتجاج - پائلٹز

نجی ہوائی کمپنی جیٹ ایئرویز کو بچانے کے لیے بھارتی حکومت سے جیٹ ایئرویز کے پائلٹز نے مدد کی فریاد کی ہے۔

جیٹ ایئرویز: پائلٹز کا احتجاج

By

Published : Apr 18, 2019, 5:19 PM IST

Updated : Apr 18, 2019, 6:49 PM IST

شدید مالی بحران سے گزررہی بھارتی نجی فضائی کمپنی جیٹ ایئرویز کے بند ہونے کے بعد کمپنی کے ملازمین اپنی نوکریاں بچانے کے لیے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں۔

جیٹ ائرویز ہوائی سروس کے بند ہونے کے بعد 20 ہزار ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ کمپنی کے ملازمین نے جنتر منتر پر پہنچ کر یہ مطالبہ کیا کہ حکومت ان کی کمپنی کو بچائے تاکہ ہزاروں لوگوں کی نوکریاں بحال ہوسکیں۔

جیٹ ایئرویز: پائلٹز کا احتجاج

جنتر منتر پر مظاہرہ کررہے ملازمین مودی حکومت سے سخت ناراض ہیں ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی اپنی کمپنی شدید مالی بحران سے دوچار ہو ہے اور اس کے ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑی ہیں لیکن حکومت انہیں بچانے کے لیے کوئی بھی کوشش نہیں کر رہی۔

جیٹ ایئرویز کے کمانڈر نے بتایا کہ حکومت کے ذریعے جو بیل آؤٹ پلان دیا گیا تھا وہ سراسر ایک دھوکا ہے۔ ان کا یہی مطالبہ ہے کہ اس کمپنی کو ڈوبنے سے بچایا جائے تاکہ ہزاروں لوگ بے روزگار نہ ہوں۔

Last Updated : Apr 18, 2019, 6:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details