اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ریا چکرورتی کے بعد ان کے بھائی ای ڈی آفس میں طلب - ای ڈی

سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں ان کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے مسلسل آٹھ گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد اب ان کے بھائی کو ای ڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

ریا چکرورتی کے بعد ان کے بھائی کا ای ڈی آفس میں بلاوا
ریا چکرورتی کے بعد ان کے بھائی کا ای ڈی آفس میں بلاوا

By

Published : Aug 8, 2020, 5:22 PM IST

آپ کو بتا دیں کہ' کل ریا کی فیملی کو بھی ای ڈی نے طلب کیا تھا۔ پوچھ تاچھ میں جو اہم باتیں سامنے آئیں اس کے بعد ای ڈی نے ریا اور اُن کے بھائی سے دستاویز طلب کیے ہیں۔آج دوپہر 12 بجے سے ریا کے بھائی سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ریا چکرورتی کے بعد ان کے بھائی کا ای ڈی آفس میں بلاوا

واضح رہے کہ بہار پولیس نے جمعہ کو عدالت عظمی میں دائر حلف نامے میں کہا کہ ریا اور اس کے اہل خانہ نے سشانت کی ذہنی بیماری کی غلط کہانی گڑھی۔

بہار پولیس نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں دائر حلف نامے میں کہا کہ کلیدی ملزمہ ریا چکرورتی اور اس کے اہل خانہ کے افراد کا اداکار کے ساتھ جڑنے کا واحد مقصد اس کی جائیداد ہڑپنا تھا۔ پولیس نے جمعہ کو عدالت عظمی میں دائر حلف نامے میں یہ بھی کہا کہ بعد میں ریا اور اس کے اہل خانہ نے سشانت کی ذہنی بیماری کی غلط کہانی گڑھی۔

بیان حلفی بہار پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے پیش کیا گیا۔اس میں کہا گیا ہے کہ سشانت کو ریا اپنے گھر لے گئی تھی اور وہیں اداکار کو زیادہ مقدار میں ادویات دینا شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

بہارپولیس کے حلف نامے سے ریا کی مشکلیں بڑھ گئیں


سشانت کے والد کے کے سنگھ نے ریا پر یہ الزامات عائد کئے ہیں۔بہار پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے کسی طرح کی مدد نہ ملنے کے باوجود اسے اس معاملے میں کئی باتوں کی معلومات ملی ہے، جن پر تفتیش کی جاسکتی ہے۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ سشانت کی ذہنی بیماری کی جھوٹی کہانی گڑھی گئی تھی۔پولیس نے بیان حلفی میں کہا کہ' سشانت فلم انڈسٹری چھوڑ کر نامیاتی کاشتکاری میں جانا چاہتے تھے اور اس وجہ سے ریا نے سشانت کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور دھمکی دی کہ سشانت کی میڈیکل رپورٹ کوپبلک کرکے اسے ذہنی طور پر بیمار ثابت کردے گی اور پھر اسے کبھی کام نہیں ملے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details