پارلیمانی انتخابات میں شکست کے بعد سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی مندروں کا رخ کر نا شروع کر دیا ہے۔
اسی ضمن میں اکھلیش یادو آج بارہ بنکی کے مہادیوی میں لودھیشور مہادیو کے مندر پہونچے اور پوجا کی۔ خاص بات یہ رہی کہ پوجا کرنے کے بہانے انہوں نے بی جے پی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کی۔
مندر پہونچے اکھلیش یادو کا چہرہ مہرہ تبدیل دکھا۔ سر پر پارٹی کی لال ٹوپی کے ساتھ ماتھے پر چندن اور لمبا ٹیکا بھی تھا۔ انہوں اپنے بہتر ہندو ہونے کی بھی بات کہی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی انتخابی مہم کے دوران کئی مندروں کو دورہ کیا تھا جسے سیاسی ماہرین نے کانگریس کی سافٹ ہندتوا کی حکمت عملی قرار دی تھی۔
اب اکھلیش کے مندر جانے پر بھی انہیں سافٹ ہندتوا کے الزام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں دیکھنا اہم ہو گا کہ کیا اکھیلیش یادو کی نئی حکمت عملی سے پارٹی کو کچھ فائدہ ہو سکے گا۔