اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راحت اندوری کے اشعار کی سوشل میڈیا پر دھوم - social media

راحت اندوری کا انتقال تب ہوا جب ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی وہ نہ صرف ایک اچھے شاعر تھے بلکہ وہ ایک اچھے انسان بھی تھے ان کا انداز بیان، لب و لہجہ اور فن شاعری کے سب قائل ہیں۔

راحت اندوری کے انتقال کے بعد ان کی اشعار کی سوشل میڈیا پر دھوم
راحت اندوری کے انتقال کے بعد ان کی اشعار کی سوشل میڈیا پر دھوم

By

Published : Aug 12, 2020, 4:42 PM IST

ان کے انتقال کے بعد ان کے اشعار سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں شہریت ترمیمی قانون ہو یا ملک سے وفاداری ثابت کرنے موقع ، ہر جگہ ان ہی کے اشعار زیر لب ہوتے ہیں۔ ان کے یہ اشعار تمام احتجاجی مظاہروں کی جان تھے۔ ملاحظہ فرمائیں

جو آج صاحب مسند ہیں کل نہیں ہوں گے

کرائے دار ہیں ، ذاتی مکان تھوڑی ہے ،

سبھی کا خون شامل ہے یہاں کی مٹی میں

کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے

راحت اندوری کے انتقال کے بعد ان کی اشعار کی سوشل میڈیا پر دھوم

تاہم ایسا نہیں ہے کہ ان کی شاعری میں صرف جوش ولولہ ہی ملتا ہو معروف ریڈیو جاکی انس فیضی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں راحت اندوری صاحب کی شاعری میں سب سے بہترین شعر یہ لگتے ہیں ملاحظہ فرمائیں۔

تیری ہر بات محبت میں گوارا کرکے

دل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کرکے

آتے جاتے ہیں کئی رنگ مرے چہرے پر

لوگ لیتے ہیں مزہ ذکر تمہارا کرکے

انس فیضی نے اسی دوران راحت اندوری سے پہلی اور آخری ملاقات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ کتنی گرم جوشی سے ملا کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details