جیوتی رادتیہ سندھیا کے استعفیٰ کے بعد مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت پر اقتدار جانے کے بادل چھائے نظر آرہے ہیں جبکہ سندھیا نے بی جے پی میں شمولیت کی پوری تیاری کر لی ہے یا یوں کہیے کہ وہ اب بی جے پی کی رہنما بن گئے ہیں۔
سیاسی توڑ جوڑ میں مہارت رکھنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے کرناٹک میں سیاسی تختہ پلٹنے کے بعد ان مدھیہ پردیش میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہے اور اب سیاسی تجزیہ نگاروں سمیت عام عوام کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش کے بعد بی جے پی اب راجستھان میں یہی پینترے آزما سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سینیئر رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جبکہ ان کے ساتھ 22 ارکان اسمبلی نے بھی کانگریس پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔