عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد اب رفتہ رفتہ حالات بہتر ہورہے ہیں، مارچ سے اسکول بند رہے اور وزارت داخلہ کی کورونا وائرس لاک ڈٓاؤن 5.0 کی جدید ترین ہدایات کے بعد حکومت نے نویں سے بارہویں کلاس کے طلبہ کےلئے آٹھ اکتوبر سے اسکولوں کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے مطابق آج سے نویں اور گیارہویں کلاسوں کےلئے اسکول کھولے گئے۔ حالانکہ ،طلبہ کے اسکول آنے پر خدشہ ظاہرکیا جارہا تھا جبکہ سرکاری اسکولوں میں 85 فیصد سے زیادہ طلبہ اسکول آئے۔ جبکہ پرائیویٹ اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کم دیکھی گئی۔حالانکہ اے آئی اے ڈی ایم کے رکن اسمبلی کے رہنما اے امبجھاگن کے ذریعہ تحریک کے بعد اپپلام پارلیمانی حلقے میں اسکول بند رہے۔