اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شاہین باغ میں فائرینگ کے بعد رضاکارانہ چیکنگ شروع

دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں گذشتہ 53 دنوں سے سی اے اے کے خلاف خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔

after-jamia-firing-security-tighten-by-volunteers
شاہین باغ میں فائرینگ کے بعد رضاکارانہ چیکنگ شروع

By

Published : Feb 5, 2020, 10:51 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:13 AM IST

اس دوران تین بار فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کا ایک طالب شاداب فاروق بھی زخمی ہوا۔

مسلسل تین بار فائرنگ کے واقعات کے بعد جامعہ کے طلبا اور مقامی افراد ناراض نظر آ رہے ہیں۔

شاہین باغ میں فائرینگ کے بعد رضاکارانہ چیکنگ شروع

طلبا نے پولیس کے سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ دہلی پولیس کی تعیناتی کے باوجود یہاں بار بار فائرنگ کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔

شاہین باغ میں فائرینگ کے بعد رضاکارانہ چیکنگ شروع

گذشتہ پانچ دنوں میں دو بار فائرنگ کی وجہ سے ، ماحول میں تناؤ واضح طور پر نظر آتا ہے۔

جامعہ کے طلبا مظاہرے میں شامل ہونے سے قبل خود کو رضاکارانہ طور پر چیک کررہے ہیں ۔

جہاں ایک طرف مرد چیکنگ کررہے ہیں ، وہیں دوسری طرف خواتین رضاکار مظاہرے میں شامل ہونے جارہی ہیں جنہیں خواتین اور لڑکیاں چیک کررہی ہیں۔

چیکنگ کے دوران ، والنٹرنگ کرنے والی خاتون نے بتایا کہ ہمیں یہاں بار بار فائرنگ کے بعد چیکنگ کیا جا رہا ہے، یہ حفاظت کے پیش نظر بہت اہم ہے، خواتین کو چیکنگ کے بعد ہی اندر آنے کی اجازت ہے۔اپنی حفاظت کے پیش نظر یہ سب کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details