اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہاتھرس کے بعد سہارنپور میں بھی اجتماعی جنسی زیادتی - اجتماعی جنسی زیادتی

ہاتھرس کے بعد اب سہارنپور میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملے سامنے آیا ہے۔ گزشتہ رات دو نوجوانوں نے اس واقعہ کو انجام دیا۔

sfd
sfd

By

Published : Oct 4, 2020, 12:01 AM IST

ہاتھرس کے بڑے حادثے کے بعد اترپردیش کے مختلف علاقوں میں جنسی زیادتی سمیت دیگر واقعات بدستور جاری ہیں اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام ہے۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق تازہ معاملہ اترپردیش کے ضلع سہارنپور کا ہے، جہاں گذشتہ شب دو لڑکوں نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

سہارنپور نکوڑ علاقے کی رہنے والی متأثرہ لڑکی رات کے وقت اپنے گھر میں سورہی تھی، اسی دوران گاؤں کے ہی رہنے والے دو نوجوان دیوار پھاند کر اس کے گھر میں گھس آئے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

بعد ازاں لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلا ع دی، اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا ہے۔ ساتھ ہی دونوں ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

اس سلسلے میں ایس پی دیہات اشوک کمار مینا نے بتایا کہ لڑکی کے والد کی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details