حکومت سے اسکول کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد طلباء کی آمد سے اسکولوں کا ماحول پُر رونق ہو گیا۔ اسکول انتظامیہ نے طلباء کے لیے کووڈ سے حفاظت کے تمام انتظامات کر رکھا ہے۔ حالانکہ اب بھی طلباء کے والدین میں حفاظت کے تئیں کشمکش کی صورتحال ہے۔
اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع اسلامیہ گرلز انٹر کالج میں طالبات کووڈ کی گائڈ لائن کے مطابق درس حاصل کرتی نظر آئیں۔ حالانکہ درس و تدریس کے لیے اسلامیہ میں پہنچنے والی طالبات تعداد انتہائی کم تھی۔
اتر پردیش کے تمام اضلاع میں پیر سے نویں کلاس سے بارہویں تک کے سبھی اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس اجازت کے بعد اسکولز کھول دیے گئے اور اسکول انتظامیہ نے کورونا سے حفاظت کے تئیں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔
اسلامیہ گرلز انٹر کالج کی پرنسپل چمن جہاں نے تمام طالبات کو کووڈ 19 کی گائڈ لائن کے مطابق ہی اسکول میں داخل ہونے کی ہدایت دی اور تعلیم کے نقصان کی تلافی کے لیے طالبات کو آگاہ کیا۔