اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ارریہ : مدرسہ اسلامیہ میں 60 سال بعد پہلا حافظ قرآن - بوچی گاؤں

ریاست بہار کے ضلع ارریہ سے بارہ کیلو میٹر کے فاصلے پر بٹور باڑی حلقے کا ایک گاؤں ہے جس کا نام بوچی گاؤں ہے۔ اس علاقے میں مدرسہ اسلامیہ نامی ایک مدرسہ ہے جو ملک کی آزادی سے قبل سنہ 1923ء میں قائم ہوا۔ اس ادارے میں ساٹھ برس بعد ایک طالب علم محمد اعظمی نے محض گیارہ برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ مکمل کیا۔

ارریہ : مدرسہ اسلامیہ میں 60 سال بعد پہلا حافظ قرآن

By

Published : Nov 1, 2019, 7:41 PM IST

Updated : Nov 1, 2019, 11:42 PM IST

اللہ پاک نے انسان کی ہدایت و رہنمائی کے لیے مختلف ادوار میں نبیوں کو مبعوث کیا، ساتھ ہی چار آسمانی کتابیں: توریت، زبور، انجیل اور قرآن نازل فرمایا-

حافظ قرآن طالب علم محمد اعظمی، نمائندہ ای ٹی وی بھارت عارف اقبال سے بات کرتے ہوئے

قرآن پاک حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہُ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا اور اس کتاب کو قیامت تک رہنے والے انسانوں کے لیے کتاب ہدایت بنایا۔

ویڈیو : مدرسہ اسلامیہ اور حافظ قرآن طالب علم محمد اعظمی کی کہانی

حدیث پاک میں ہے کہ حافظ قرآن سے کہا جائے گا قرآن کی تلاوت کرتا جا اور جنت کی سیڑھیاں چڑھتا جا۔

مدرسہ اسلامیہ کے طلبا، کھیل کود میں مصروف

ایک اور جگہ ارشاد ہے، حافظ قرآن کے سر پر ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج سے بھی زیادہ روشن ہوگی۔

مدرسہ اسلامیہ کے طلبا کھانا کھاتے ہوئے

اسلام میں حافظ قرآن کی بڑی فضیلتیں ہیں۔

مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے مدرسہ سے روبرو کرا رہے ہیں جہاں ساٹھ سال کے طویل عرصہ کے بعد ایک طالب علم نے حفظ قرآن کی تکمیل کی ہے جس سے مدرسہ و علاقے کے لوگوں میں خوشی و مسرت کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

مدرسہ اسلامیہ کا بیرونی منظر

مدرسہ اسلامیہ پہلے مکتب کی شکل میں تھا، پھر سنہ 1948 سے مدرسہ بورڈ کے تحت اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

اس مدرسے کے قیام اور کارکردگی میں مدرسہ کے بانی مدرس مولانا سلیمان، سکریٹری محی الدین، ایڈووکیٹ محمد طیب کے علاوہ سابق رکن پارلیمان محمد حلیم الدین اور سابق رکن اسمبلی محمد یاسین و دیگر مقامی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

حافظ قرآن طالب علم محمد اعظمی، استاد قاری ثابت عظیم کے سامنے اپنا سبق سناتے ہوئے

اس ادارے کے فیض یافتہ دینی، تعلیمی، سماجی، ادبی اور سیاسی حلقوں میں اعلیٰ مقام پر فائز ہوئے، اپنے وقت کے نامور مصنف و مورخ مولانا عیسٰی فرتاب، مولانا شفیع کمالی اور عہد حاضر میں آئی اے ایس احسن رضا اسی ادارہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

مدرسہ اسلامیہ کا بورڈ

ایک وقت تھا جب اس ادارے سے بہار کے پورنیہ، سہرسہ، مدھے پورہ، کٹیہار، دربھنگہ اضلاع تک کے طالب علم یہاں آکر علم کی پیاس بجھاتے تھے۔

مدرسے کے طلبا کھیل کود کے میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں

اس ادارے میں دینی تعلیم کے ساتھ سائنس کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ یہاں شعبہ حفظ کے ساتھ عربی زبان کی تعلیم کا بھی نظم ہے، مگر اس ادارے کی بدقسمتی کہی جائے کہ ساٹھ سال قبل اس ادارے سے جس طالب علم نے حفظ قرآن مکمل کیا تھا اس کے بعد حافظ قرآن بننے کا یہ سلسلہ تھم سا گیا تھا۔

مدرسہ اسلامیہ کا صحن کا منظر

واقعہ یہ ہے کہ ماضی میں مدرسہ جس عروج پر تھا، تنزلی اس کا مقدر بن گیا، بچے یہاں داخلہ تو لیتے ہیں: لیکن چند پارے مکمل کرنے کے بعد چلے جاتے ہیں، اس مدرسے کی تنزلی کی سب سے بڑی وجہ یہاں کی علاقائی سیاست تھی جس کا اثر یہاں کی تعلیم پر پڑا اور یہی وجہ رہی کہ یہاں سے کوئی بچہ حافظ قرآن بن کر اب تک نہیں نکلا۔

مدرسے کے طلبا اپنے اپنے اسباق میں غرق

خوشی کی بات یہ ہے کہ اب یہ ادارہ سابقہ کمی کوتاہی کو پیچھے چھوڑ کرآگے کی طرف رواں دواں ہے، جس کی وجہ سے ساٹھ سال بعد کسی بچے نے گیارہ سال کی عمر میں حفظ مکمل کیا ہے جس سے مدرسہ سمیت علاقے میں خوشی کی لہر گئی ہے۔

محمد اعظمی نامی یہ ہونہار طالب علم سِمری بختیار پور، سہرسہ کا رہنے والا ہے، محض گیارہ سال کی عمر میں تین سال کی مدت میں قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت پائی ہے۔

مدرسے کے ذمہ داران، مدرسے کے ترقی کے سلسلے میں مشورہ کرتے ہوئے

محمد اعظمی نے شعبہ حفظ کے استاذ قاری ثابت عظیم کی نگرانی میں نورانی قاعدہ سے تعلیم کا آغاز کیا تھا اور اپنی محنت و لگن سے قرآن کریم کو اپنے سینوں میں سجا لیا اور حفظ کی تکمیل کی۔

مزید پڑھیں : سرسید احمد خاں پر ملک کے مختلف حصوں میں تقریبات کا انعقاد

مدرسہ کے سکریٹری حیدر یاسین و صدر محمد زبیر عالم بتاتے ہیں کہ 'درمیان میں کچھ ناگزیر حالات پیش آئے تھے مگر اب یہ وہ دور ختم ہوا اور آج یہاں کے استاد سے لے کر طالب علم و علاقے کے لوگ سب مسرور ہیں'۔

ارریہ : مدرسہ اسلامیہ میں 60 سال بعد پہلا حافظ قرآن

سکریٹری حیدر یاسین نے کہا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ ماضی میں مدرسہ کی جو عظمت تھی اسے دوبارہ بحال کیا جائے'۔

Last Updated : Nov 1, 2019, 11:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details