افغانستان اور آئر لینڈ کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا گیا ، جس میں افغانستان کے سلامی بلے باز حضرت اللہ ززائی نے 62 گیندوں میں 16 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 162 رنز بنائے ۔اس میچ میں کئی ریکارڈس درج ہوئے۔
افغانستان نے بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بنایا۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بناکر ریکارڈ درج کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے نام درج تھا۔ آسٹریلیا نے 6 ستمبر سنہ 2016 میں سری لنکا کے خلاف 3 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔
ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی افغانستان کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔ اس میچ میں افغانستان ٹیم کی جانب سے 22 چھکے لگائے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے نام تھا ان دونوں ٹیموں نے ایک اننگ میں 21،21 چھکے لگائے تھے۔