اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ میں وکلاء کے چیمبر کھلے، طاق جفت منصوبہ کا مشورہ

سپریم کورٹ کے وکلاء تقریبا دو ماہ بعد دوبارہ اپنے چیمبر میں 10 سے چار بجے تک طاق جفت منصوبہ کی بنیاد پر کام کاج کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں وکلاء کے چیمبر کھلے، طاق جفت منصوبہ کا مشورہ
سپریم کورٹ میں وکلاء کے چیمبر کھلے، طاق جفت منصوبہ کا مشورہ

By

Published : May 22, 2020, 11:27 PM IST

عدالت عظمی نے چیمبر بلاک میں آنے والے تمام لوگوں کے لئے کچھ ہدایات جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لئے ہر چیمبر ’طاق جفت‘ منصوبہ کے تحت کھلیں گے۔ اس کے لئے عدالت عظمی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) اور سپریم کورٹ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ (ایس سی اے او آر اے) کو مشترکہ طور پر ایک منصوبہ تیار کرنے کو کہا ہے۔

وکلاء اور ان کے ملازمین کو پیر سے جمعہ تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے اور ہفتہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر دو بجے تک رسائی کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد بلاک کی صفائی ہوگی۔ اتوار اور چھٹیوں کے دنوں میں بلاک صفائی اور حفظان صحت کے لئے بند رہیں گے۔

وکلاء کے چیمبر بلاک میں صرف وکلاء اور ان کے اسٹاف کو شناختی کارڈ یا اجازت نامہ دکھانے پر ہی داخلہ کی اجازت ہوگی۔ جنہیں تھرمل-اسکریننگ سے گزرنا ہوگا اور ایک فارم بھرنا ہوگا اسکے علاوہ رجسٹری میں انٹری کرنی ہوگی۔ اس شرط پر عمل نہ کرنے پر کسی کو بھی چیمبر بلاک میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔

آٹھ نکاتی ہدایات کے مطابق، تھرمل اسکریننگ کے دوران علامات پائے جانے والے اور ماسک نہ پہننے والے افراد کو بلاک میں داخلہ سے محروم کیا جائے گا۔

ہر بلاک میں ایک انٹری پوائنٹ ہوگا، جس سے فراہم کی گئی سینٹائزر مشین لگی ہوگی اور ایس سی بی اے / ایس سی اے او آر اے کی طرف سے مجاز اہلکاروں اور سپریم کورٹ سکیورٹی ملازمین کی طرف سے اس کا آپریشن کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details