اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا بیئر کا موازنہ کورونا وائرس سے کرنا غلط: دہلی ہائی کورٹ - دہلی ہائی کورٹ کی تازہ خبر

دہلی ہائی کورٹ نے کورونا بیئر کو کورونا وائرس سے تشبیہ دینے والے اشتہارات کی اشاعت پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ
دہلی ہائی کورٹ

By

Published : Jun 24, 2020, 8:07 PM IST

یہ حکم جسٹس راجیو شک دھر کے سنگل بنچ کی عدالت نے منظور کیا ہے۔

کورونا بیئرمیکسیکو کی ایک کمپنی تیار کرتی ہے، اس کا نام سیوریسیریا ماڈلو ڈی میکسیکو (ایس ڈی آر ایل ڈی سی وی) ہے ۔

کوونا بیئر دنیا کے 180 ممالک میں فروخت کی جاتی ہے۔

دہلی میں کورونا بیئر کے سابق تقسیم کار ’وہسکی اسپرٹس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ پر الزام ہے کہ اس نے کورونا بیئر کو کورونا وائرس سے تشبیہ دی ہے۔ اور فیس بک پر کورونا بیئر کا موازنہ کوروناوائرس سے کیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اس قسم کا اشتہار تجارتی مفاد کے لیے خطرناک ہے۔ اس لیے اس قسم کا موازنہ کرنا بالکل غلط ہے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سمیت کسی بھی میڈیا یا پلیٹ فارم پر اس قسم کے اشتہارات کو بند کر دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details