یونیورسٹی میں مختلف اسکولوں کے تحت پروفیشنل تعلیم دی جاتی ہے جس میں اسکول برائے ٹیکنالوجی، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت، اسکول برائے تعلیم و تربیت، اسکول برائے کامرس و بزنس مینجمنٹ، اسکول برائے سائنس وغیرہ شامل ہیں۔
یہاں کے کئی طلبہ کو کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعہ نوکریاں حاصل ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کے فارغین کو بھی خانگی اور سرکاری نوکریاں حاصل ہوتی ہیں۔ ملکی سطح پر ٹیچروں کی بھرتی کے لیے منعقدہ سنٹرل ٹیچر ایلیجبلیٹی ٹسٹ (سی ٹی ای ٹی) میں مانو کے شعبہئ تعلیم و تربیت اور 8 کالج برائے تعلیم اساتذہ کے فارغین نے ملک بھر کے ٹیچر ایجوکیشن کالجوں میں سب سے بہتر مظاہرہ کیا۔
یہاں پر قابل اسٹاف، بہترین انفراسٹرکچر، اسمارٹ کلاس رومس، آڈیٹوریمس اور زائد نصابی سرگرمیاں جیسے کھیل کود، فنون لطیفہ کی تربیت کا بھی نظم ہے۔ مدرسے کے فارغین جنہوں نے یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی کو بھی فیس بک اور دیگر بین قومی کمپنیوں میں ملازمت حاصل ہوئی ہے۔
دیگر کورسز میں پی ایچ ڈی (اردو، انگریزی، ہندی، عربی،فارسی، مطالعات ترجمہ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات،سماجیات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات کمپیوٹر سائنس، ایس ای آئی پی) پروگراموں میں بھی انٹرنس کے ذریعہ داخلے دستیاب ہیں۔
اردو میڈیم میں اعلی تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 /جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ بی ٹیک اور ایم ٹیک، کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی کے مضمون میں دستیاب ہیں۔
پالی ٹیکنک ڈپلومہ کورسز میں سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد کے علاوہ بی ایڈکورس یونیورسٹی کے کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن واقع بھوپال، دربھنگہ، اورنگ آباد، آسنسول، سنبھل، نوح، بیدر پر دستیاب ہیں۔
ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) میں داخلے صرف حیدرآباد، بھوپال اور دربھنگہ میں دیئے جارہے ہیں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے ان کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہے۔میرٹ کورسز کی تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔