ادھیر رنجن چودھری نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا 'حکومت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، فساد پھیلانے والوں اور پولیس افسران کی ملی بھگت ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ہوئی شدید تشدد نے پوری دنیا میں ہماری (بھارت کے) تصویر کو داغدار بنا دیا ہے، یہ ہم سب کے لئے سنگین تشویش کا باعث ہے۔
'بی جے پی کو بے نقاب کریں گے'
لوک سبھا میں کانگریس رہنما اور رکن پارلیمنٹ ادھیر رجن چودھری دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر مودی حکومت کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ دہلی کے بعد اب بنگال میں تشدد برپا کرنا چاہتے ہیں-
'بی جے پی کو بے نقاب کریں گے'
انہوں نے کہا ، 'ہم ایوان میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفی کا مطالبہ جاری رکھیں گے۔' ادھر ، راجیہ سبھا ممبر اور پارٹی کے سینئر ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بھی کہا کہ کانگریس ملک میں جمہوری اقدار کو ختم کرنے کے معاملے کو اٹھانے کے لئے بھرپور کوشش کرے گی۔
Last Updated : Mar 3, 2020, 3:21 AM IST