چودھری نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایوان میں منگل کے روز کوئی دھینگامشتی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے وسط میں آنے کا حق تمام اراکین کو ہے اور اس تعلق سے حذب اقتدار اور حذب مخالف کے درمیان کوئی لکیر نہیں کھینچی جا سکتی ہے۔ انہوں نے طنز کیا کہ اسے 'سنگھی اور تنگی' کے طور پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں فسادات کا مسئلہ سنگین ہے اور اس تعلق سےبحث ہونی چاہیے لیکن حکومت اس مسئلے پر بحث کرنے سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ زیادہ دیر تک نہیں ٹالا جاسکتا ہے اور اس پر ہولی سے پہلے ہی بحث ہونی چاہیے لیکن حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے لہٰذا وہ اس مسئلے کو ٹالنا چاہتی ہے اور بحث سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔