اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایران کے خلاف اضافی کارروائی کا فیصلہ - حزب اللہ ملیشیا کے خلاف کیے گئے امریکہ کے حالیہ حملہ کی اطلاع دی

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے ایران کے خلاف اضافی كارروائی کرے گا۔

ایران کے خلاف اضافی کارروائی کا فیصلہ
ایران کے خلاف اضافی کارروائی کا فیصلہ

By

Published : Dec 30, 2019, 10:45 AM IST

امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ وہ وزیر خارجہ مائیک پومپيو اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے صدر مائیک ملے کے ساتھ فلوریڈا میں واقع صدر ڈونلڈ کے گھر' مار-اے-لاگو' جاکر ان سے ملاقات کی اور انہیں قطائب حزب اللہ ملیشیا کے خلاف کیے گئے امریکہ کے حالیہ حملہ کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا 'حملہ کامیاب رہے۔ امریکی ہوائی جہاز اور پائلٹ بحفاظت واپس لوٹ آئے۔ میں بتانا چاہوں گا کہ ٹرمپ کے ساتھ آج ہماری بحث ہمارے پاس موجود دیگر متبادل پر بھی ہوئی، اور میں بتانا چاہوں گا کہ ہم اضافی کارروائی کریں گے کیوں کہ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہم اپنی حفاظت کے لیے کارروائی کرتے ہیں۔ ہم ملیشیا گروپ یا ایران کے برے برتاؤ کو روکنے کے لیے کارروائی کرتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details