اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سورا بھاسکر کا متنازع بیان - سورا بھاسکر اندور بیان

بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر جو اندور کے مہالکشمی نگر میدان میں منعقدہ سی اے اے احتجاجی پروگرام کے دوران پروگرام میں حصہ لینے آئی تھیں، انہوں نے آر ایس ایس پر سخت نکتہ چینی کی۔

SWARA BHASKAR CONTROVERSIAL STATEMENT ON BJP AND RSS IN INDORE
'ناگپور میں بیٹھے لوگ شہریت نہیں دیں گے'

By

Published : Feb 2, 2020, 11:13 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:41 PM IST

سورا بھاسکر نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کو احتجاج کرنے کے لیے کسی سیاسی رہنما کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ خود اس لائق ہیں جو اس ملک کے طلبا اور عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ آئین ان کے دل میں زندہ ہے'۔

'ناگپور میں بیٹھے لوگ شہریت نہیں دیں گے'

جب تک یہ آئین، گاندھی جی کا پیغام، ترنگا کی محبت دل میں زندہ ہے تب تک ہم سڑکوں پر ہیں۔

سورا نے مشہور شاعر راحت اندوری کا مشہور شعر 'سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں، کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے' پڑھ کر عوام سے کہا کہ 'یہ ہندوستان کسی ایک شخص کے باپ کا نہیں ہے، یہ ہم سب کے ماں، باپ، دادا، نانا، خالہ، چاچیوں کا ہندوستان ہے'۔

وہیں سورا نے مزید کہا کہ 'ناگپور میں بیٹھا کوئی چڈھی دھاری اس ملک میں شہریت نہیں تعین کرے گا۔ اس ملک کی شہریت ہمیں آئین نے دی ہے، ہماری رگوں میں بہتے خون اور ہماری مٹی نے دی ہے'۔

سورا نے لوگوں کو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم سب کو اپنے حقوق کی جنگ کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے اور آگے بھی رہیں گے۔ آئین ہند ہمارے دل میں ہے اور نوجوانوں کو اس کے لیے لڑنا ہوگا'۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details