اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دیپیکا پاڈوکون، شردھا کپور اور سارا علی خان سے این سی بی کی پوچھ گچھ - ڈرگ کنیکشن کے معاملے میں این سی بی

این سی بی دفتر میں پہلے سے ہی دیپیکا پاڈوکون اور شردھا کپور سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اب شردھا کپور، سارا علی خان سے بھی افسرران ڈرگس کنیکشن کے بارے میں تفتیش کررہے ہیں۔

ڈرگ کیس: پوچھ گچھ کے لئے این سی بی آفس پہنچیں دیپیکا
ڈرگ کیس: پوچھ گچھ کے لئے این سی بی آفس پہنچیں دیپیکا

By

Published : Sep 26, 2020, 10:54 AM IST

Updated : Sep 26, 2020, 6:07 PM IST

اداکارہ سارا علی خان بھی ممبئی میں واقع اینٹی نارکوٹک سیل (این سی بی) کے دفتر پہنچی ہیں جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

سارا علی خان این سی بی دفتر پہنچی

این سی بی دفتر میں پہلے سے ہی دیپیکا پاڈوکون اور شردھا کپور سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اب شردھا کپور، سارا علی خان سے بھی افسرران ڈرگس کنیکشن کے بارے میں تفتیش کریں گے۔

اطلاع کے مطابق شردھا کپور اور سارا علی خان سے ششانت سنگھ راجپوت کی تھائی لینڈ پارٹی، سی بی ڈی آئل اور منشیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ڈرگ کیس: پوچھ گچھ کے لئے این سی بی آفس پہنچیں دیپیکا

سشانت سنگھ کیس سے جڑے ڈرگ کنیکشن کے معاملے میں این سی بی نے اداکارہ دیپیکا پاڈوکون سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) آج اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔ این سی بی نے صبح 10.30 بجے سارہ اور شردھا کو طلب کیا ہے۔ دونوں اداکاراؤں سے منشیات کنیکشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت

بتایا جارہا ہے کہ کرشمہ کے ساتھ دیپیکا کی چیٹ وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

بتادیں کہ اس واٹس ایپ چیٹ میں دیپیکا منشیات کے بارے میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ دیپیکا اس واٹس ایپ گروپ میں ایڈمن تھیں۔

واضح رہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ڈرگ کنیکشن آنے کے بعد بہت سارے بالی ووڈ اسٹار سے این سی بی کے ذریعہ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں پہلا نام اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کا ہے۔ اس کے بعد منشیات کنیکشن میں شردھا کپور اور سارہ علی خان جیسی بڑی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2020, 6:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details