مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اطلاع دی کہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ جیا بچن جی کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔
ریاستی وزیر صحت نے بچن فیملی کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی۔
قبل ازیں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کووڈ-19 پازیٹو پائے گئے ہیں۔
ان دونوں مشہور فلمی شخصیات کو کورونا مثبت آنے کے بعد ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ابھیشیک بھی اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ اسپتال میں شریک ہیں۔ ان کے بعد ایشوریہ رائے بچن، آرادھیا رائے بچن اور جیا بچن کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس بھی آگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: امیتابھ بچن اورابھیشیک بچن دونوں کورونا سے متاثر
واضح رہے کہ 77 برس کے اداکارر امیتابھ بچن نے خود ٹویٹ کر کے اپنے شائقین کو اس سے آگاہ کیا۔