اسی ضمن میں ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں ایک سب انسپکٹر نے اپنے ساتھی پولیس اہلکار کے ساتھ سیلفی لے لی لیکن اسے لائن حاضر ہونا پڑا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ضلع اناؤ میں سب انسپکٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ سیاسی پارٹیوں کے جھنڈے اور بینرز اتارنے آئے تھے۔ ایک بجلی کے کھمبے پر سیاسی پارٹی کے لگے ہوئے بینر کو ہٹانے کے لیے انہوں نے ایک پولیس اہلکار کو کھمبے پر چڑھا دیا۔