اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی تیز ہو' - عسکریت پسندوں کے خلاف مہم

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے پولیس فورسز کی طرف سے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے اور جموں و کشمیر میں تعینات سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔'

عسکریت پسندوں کے خلاف مہم تیز ہو: دلباغ سنگھ

By

Published : Oct 27, 2019, 8:48 PM IST

دلباغ سنگھ نے جموں و کشمیر میں امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ 'پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے لوگوں کو ملک دشمن عناصر سے بچانے کے لیے جو اقدامات کیے جارہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔'

اس دوران دلباغ سنگھ نے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ ، لارو ، ڈکسم علاقے کا دورہ کیا اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details