اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'یہ کانگریسی اور مودی نظریے کی لڑائی ہے' - اہل لکھنؤ

کانگریس پارٹی نے لکھنؤ پارلیمانی حلقے سے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے مقابلے اچاریہ پرمود کرشنم کو امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کئی اہم پہلوں پر روشنی ڈالی۔

acharya-pramod-krishnam-says-fight-between-secularism-and-fascism

By

Published : Apr 17, 2019, 9:40 AM IST

Updated : Apr 17, 2019, 9:52 AM IST


اچاریہ پرمود کرشنم نے مہا گٹھ بندھن سے لکھنؤ اور وارانسی سے اپنا امیدوار نہیں اتارنے اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا: آج صرف کانگریس اور مودی کے نظریے کے درمیان لڑائی ہے، اس لیے گٹھ بندھن کو چاہیے کہ سیکولزم کو مظبوط کرنے کے لیے کانگریس کی حمایت کریں'۔

متعلقہ ویڈیو۔

ان کا کہنا تھا:' انھیں امید ہے کہ لکھنؤ کے باشندے ان کی حمایت کریں گے اور انھیں فتح حاصل ہوگی'۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میرے لیے نیا نہیں ہے، بلکہ لکھنؤ محبت کی سرزمین ہے اور مجھے بھی اہل لکھنؤ محبت سے نوازیں گے۔

انہوں نے اعظم خان کے ذریعے جیا پردہ دیے گئے نازیبا الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے سینیئر رہنماؤں کا اس طرح بیان دینا نہایت افسوسناک ہے۔

اچاریہ پرمود کرشنم آج لکھنؤ پارلیمانی حلقے کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کریں گے۔

Last Updated : Apr 17, 2019, 9:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details