اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیمور: جہیز میں کار کا مطالبہ - جہیز کے لیے گھر

ریاست بہار کے کیمور میں جہیز کے لیے گھر سے نکالے جانے کے بعد دلہن والوں نے بھبھوا تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

accused of evicting in-laws for not getting car in dowry
جہیز میں کار نہ ملنے پر گھر سے نکالے جانے کا الزام

By

Published : May 31, 2020, 3:42 PM IST

ریاست بہار کے کیمور سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہیز میں کار نہ ملنے سے سسرال والوں کے ذریعہ ایک خاتون کو زود کوب کر اسے سسرال سے نکالے جانے کی ایف آئی آر بھبھوا تھانہ میں درج کرائی گٸ ہے۔

  • تینوں پر الزام:

معاملہ چندولی ضلع سے جڑا ہے۔ ضلع کے موہنٕاں کی رہنے والی پریتی کماری نے بھبھوا تھانہ میں چندولی رہاٸشی شوہر کنور کیسری، سسر پرساد کیسری اور ساس رادھیکا دیوی کے خلاف درج درخواست میں تینوں پر الزام عاٸد کیا ہے۔

انھوں نے الزام عاٸد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سن 2017 میں ہوئی تھی اس دوران اس کے والد نے بطور گفٹ نقد تین لاکھ 51 ہزار سونے کی چین، انگوٹھی، فریز کولر، واشنگ مشین، پلنگ برتن اور کپڑا حسب لیاقت سبھی چیز دۓ۔

  • فور وہیلر گاڑی کی مانگ:

شادی کے وقت ہی سسر کے ذریعہ فور وہیلر گاڑی کی مانگ کی گٸ تھی۔ تب موجود احباب کے پہل پر شادی کا کام ا نجام پا گیا تھا۔

جب رخصتی ہوکر دلہن سسرال پینچی تو چند دن کے بعد سے ہی گاڑی کے لیے زود کوب کیا جانے لگا۔

درخواست میں پریتی کماری نے مارپیٹ کا بھی الزام لگایا۔ کہا گیا ہیں کہ سسرال والوں نے زیور چھین کر مغل سراۓ اسٹیشن چھوڑ دیا۔ اس کے بعد دلہن نے اپنے والد کے گھر پینچ کر پورے معاملہ کی ایف آٸ آر درج کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details