اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

الور ہجومی تشدد: ملزم نریش کمار کی ضمانت منظور - الورکیس میں ملزم کو ضمانت

الور کے رام گڑھ میں جولائی سنہ 2018 میں اکبر عرف رکبر کو ہجومی تشدد کے ذریعے قتل کر دیا گیا تھا، اس کیس کے ایک ملزم پرمجیت کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے، اب راجستھان ہائی کورٹ نے دیگر ایک ملزم نریش کو بھی ضمانت دے دی ہے۔

الور ہجومی تشدد: ملزم نریش کمار کو ملی ضمانت
الور ہجومی تشدد: ملزم نریش کمار کو ملی ضمانت

By

Published : May 27, 2020, 10:28 AM IST

راجستھان ہائی کورٹ نے الور کے اکبر عرف رکبر قتل کے ملزم نریش کمار کی رہائی کا حکم دیا ہے، نریش کمار کی جانب سے چوتھی بار ضمانت عرضی دائر کی گئی جس پر جسٹس سبینا سماعت کی۔

درخواست میں ایڈوکیٹ سدیش سینی نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے اس کیس میں گرفتار ملزم پرمجیت سنگھ کی ضمانت منظور کرلی ہے، استغاثہ کے پاس نہ تو اس معاملے میں عینی شاہد ہے اور نہ ہی ملزم سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت ہے۔

ایڈوکیٹ سودیش سینی نے کہا کہ اس کے علاوہ ملزم طویل عرصے سے جیل میں بند ہے، لہذا اسے ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے، استغاثہ کے مطابق 20 جولائی 2018 کی دیر رات کو الور کے رام گڑھ تھانہ پولیس کو گائے کے اسمنگلنگ کی اطلاع ملی، موقعے پرپولیس کو دیکھ کر کچھ لوگ بھاگنے لگے، جبکہ دھرمیندر اور پرمجیت دو گائیوں کے ساتھ وہاں کھڑے ملے تھے۔

پاس میں ہی زخمی حالت میں اکبر عرف رکبر پڑا ہوا مپایا گیا تھا، جس نے بتایا کہ وہ لاڈ پور سے گائے خرید کر ہریانہ کے اپنے گاؤں لے جا رہا تھا، راستے میں کچھ لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details