بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلبا یونٹ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے عہدیداروں نے پارٹی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ان سے تعلیمی کیمپس میں منشیات کے استعمال کی روک تھام، مسئلہ جموں کشمیر، تعلیم اور شہری دہشت گردی جیسے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اے بی وی پی کےوفد نے امت شاہ سے ملاقات کے دوران تعلیمی احاطوں میں منشیات كے استعمال پر کارگر روک لگانے اور اس معاملے میں ان سے ذاتی طور پر دلچسپی لینے کی اپیل کی۔اے بی وی پی کے لیڈروں نے امیت شاہ سے روہنگیا مسئلے پر بھی بات چیت کی۔