اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

درگاہ اجمیر میں زائرین کی عدم موجودگی سے سناٹا - زائرین کی عدم موجودگی سے سناٹا

انجمن خدام درگاہ اجمیر کے صدر سید معین حسین چشتی نے ای ٹی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مذہبی مقامات اور درگاہوں میں حاضری کی اجازت تو دے دی گئی ہے، لیکن حمل و نقل کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اب بھی زائرین نہیں آرہے ہیں'۔

absence of visitors at ajmer dargah
درگاہ اجمیر میں زائرین کی عدم موجودگی سے سناٹا

By

Published : Sep 20, 2020, 2:29 PM IST

اجمیر شریف درگاہ عام زائرین کے لیے کھولے جانے کے باوجود ابھی بھی درگاہ میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ ایسے میں خادموں کی انجمن نے زائرین اور مقامی باشندوں کو پیش آرہی دشواریوں کے سبب راجستھان کی وزیر اعلی اشوک گہلوت کو خط لکھا ہے۔

ویڈیو

انجمن خدام درگاہ اجمیر کے صدر سید معین حسین چشتی نے ای ٹی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مذہبی مقامات اور درگاہوں میں حاضری کی اجازت تو دی دی گئی ہے، لیکن حمل و نقل کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اب بھی زائرین نہیں آرہے ہیں'۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مقامی باشندوں کے سامنے روزی روٹی کا سوال کھڑا ہوگیا ہے۔

درگاہ کے دکان داروں اور خادموں کو امید تھی کی درگاہ کھل جانے کے بعد ان کی مالی حالت درست ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس کی وجہ مذہبی مقامات پر راجستھان حکومت کی پابندی عائد کر دینا ہے۔


درگاہ اجمیر کے خادم حاجی سید بددو نانا چشتی نے بتایا ہے کہ 'زائرین کے نہ آنے سے درگاہ میں سناٹا ہے'۔



ایک طرف راجھستان حکومت تو دوسری جانب درگاہ کمیٹی نے کورونا گائڈ لائن کے ضمن میں حفاظتی تدابیر کی اپیل کی ہے۔

اس کے علاوہ تبرکات و چادر پوشی پر تاحال پابندی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details