صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ہال میں پہنچے لیکن کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور دیگر اپوزیشن لیڈر نہیں آئے۔
سینٹرل ہال میں مرکزی وزراء امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ، ایس جےشنکر، اسمرتی ایرانی اور دیگر وزراء اورراجیہ سبھا اور لوک سبھا میں مختلف پارٹیوں کے اراکین بیٹھے تھے۔ تقریب میں کانگریس، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، عام آدمی پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ممبران اس تقریب میں موجود نہیں تھے۔