اردو

urdu

By

Published : Aug 10, 2020, 8:37 PM IST

ETV Bharat / bharat

دنیا میں مجموعی متاثرین میں تقریباََ 52 فیصد امریکہ ، برازیل اور بھارت سے

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا کے تین ممالک ، امریکہ ، برازیل اور بھارت میں انفیکشن کے 19 لاکھ 780 ہزار 612 کیسز میں سے تقریبا 52 فیصد متاثر پائے گئے ہیں ۔

دنیا میں مجموعی متاثرین
دنیا میں مجموعی متاثرین

کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت پانچویں مقام پر ہے۔

جان ہاپکنزیونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 19،780،612 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 729،768 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5،044،769 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 162،938 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 3،035،422 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 101،049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54،859 افراد صحت یاب ہوگئے اور 1007 ہلاک ہوگئے۔ وہیں ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 22،15،074 اور ہلاک شدگان کی تعداد 44،386 ہو گئی ہے ۔ وہیں 1،535،743 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details