ویسے تو ملک بھر میں مختلف رفاہی، سماجی تنظیموں کے علاوہ این جی اوز وغیرہ اپنی اپنی سطح سے حسب استطاعت ایسے بے سہارا غریب وبے بس افراد کی مدد کررہے ہیں لیکن منگلورو کے رحمن کی کہانی تھوڑا الگ ہے۔
جنوبی ریاست کرناٹک کے منگلورو کے عبدالرحمن سفر حج پر جانے کے لیے پیسے جمع کررہے تھے، لیکن کورونا وائرس کے بحران اور آزمائش کی اس گھڑی میں انہوں نے ان پیسوں کو غریبوں اور بھوکوں کی مدد میں لگانے کا فیصلہ کیا۔
عبدالرحمان جنوبی کناڈا ضلع کے بٹوالا علاقے کے رہنے والے ہیں، لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد غریبوں اور مزدوروں کو لاحق ہونے والی پریشانیوں کے دیکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ان بے سہارا اور بے بس کی مدد کریں گے، اپنے اور اپنی اہلیہ کے سفر حج پر جانے کے لیے برسوں سے جمع کیے ہوئے پیسوں سے غریبوں کی کریں گے۔
اس وقت وہ ان پیسوں کو غریبوں کے کھانے اور اشیائے ضروریہ کے انتظام میں لگانے میں مصروف ہیں، ان کے اس کام میں ان کی اہلیہ بھی ان کے شانہ بہ شانہ ہو کر ان کا ساتھ دے رہی ہیں، نتیجۃ عبدالرحمن اور ان کی اہلیہ ساتھ ملک کر ان پیسوں سے خوردونوش کی اشیا خردی کرغریبوں، مزدوروں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کررہے ہیں۔
ان کے اس فعل کو دیکھ کر علاقے کے لوگ ان کی ستائش کررہے ہیں، لوگوں کو کہنا ہے کہ رحمن کئی زندگیوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔