یوم عاشوراء کے روزے کی اہمیت اور فضیلت پر مفتی غلام یزدانی صدر جمعیت علماء بیدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دس محرم کی بڑی فضیلت ہے۔
عاشورہ کے روزہ کی اہمیت و فضیلت حدیث پاک میں وارد ہے کہ 'نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ عاشوراء کاروزے رکھو، دو روزہ رکھو ایک دن پہلے کا یا ایک دن بعد کا، یعنی 9، 10 کا یا دس گیارہ کا'۔
مفتی غلام یزدانی نے مزید کہا کے عاشورہ کے دن عبادت کرنا چاہیے۔
یہ دن اللہ تبا رک وتعالیٰ سے مانگنے کا دن ہے،انہوں نے کہا کہ اہل بیت سے محبت کرنا ایمان کا حصہ ہے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حسن وحسین اہل بیت میں سے ہیں، اور جس نے اہل بیت سے محبت کی اس مجھ سے محبت کی اور جس نے اہل بیت سے محبت نہیں کرنے والا ہم میں سے نہیں ہے۔
محبت کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم غم کریں آنسو بہائیں،محبت تو یہ ہے کہ جس طرح امام حسین رضی اللہ عنہ نے دین کی خاطر اپنی شہادت پیش کی، اور اسلام کو سر بلندی عطا کی،ہمیں بھی چاہیے کہ ہم دین اور اسلام کی بقا کے لیے اپنی خواہشات کو قربان کریں،من مانی زندگی سے گریز کریں، اللہ اور اسکے رسول کے فرمان پر عمل کریں،حق بات کہیں،امن محبت کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کریں۔