اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مسلمانوں میں کچھ کنفیوژن ہے' - Delhi government

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے انتخابی منشور کے اجرا کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ منشور ملک کو تقسیم سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

aap-releases-manifesto-kejriwal-we-will-save-bharat-from-division-1-1

By

Published : Apr 25, 2019, 3:39 PM IST


اس دوران کیجریوال نے بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ آخر کیوں بی جے پی نے غیر ہندو اقوام کو بھگانے کا منصوبہ بنایا ہے؟ کیا بی جے پی انھیں قتل کرنا چاہتی ہے یا سمندر میں غرق کرنا چاہتی ہے؟

عآپ نے انتخابی منشور جاری کر دیا۔
کیجریوال نے مزید کہا کہ بھارت کی ملی جلی تہذیب پر حملہ ہورہا ہے، ہمیں اپنے بھارت کو بچانا ہے، اسی کے لیے 2019 کے انتخابات لڑے جا رہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے اس منشور میں دہلی کو مکمل ریاست دلانے کا موضوع چھایا ہو ا ہے۔

اس کے علاوہ تعلیم، صحت، خواتین کی تحفظ ، پولیس میں اصلاح، بدعنوانی سے نجات ،روزگار، زمین اور مکان ، سیلنگ سے تحفظ، صاف صفائی، ماحولیات، نقل وحمل اور جمنا کی صفائی جیسے اہم کو معاملات کو اس منشور میں جگہ دی گئی ہے۔

سیاسی پارٹیوں کے ذریعے اپنے اپنے منشور میں اقلیتوں کی بہبود کے لیے وعدہ کرنے کی روایت عام رہی ہے، لیکن عام آدمی پارٹی نے اس سے ہٹ کر اقلیتوں کے لیے اپنے منشور میں کوئی وعدہ نہیں کیا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں ہندو کانگریس کو ووٹ نہیں دیں گے، جبکہ مسلمانوں میں کچھ کنفیوژن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details