اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تارکین وطن بھارتیوں کو بھی آدھار کارڈ

نرملا سیتا رمن نے عام بجٹ میں دعویٰ کیا کہ تارکین وطن بھارتیوں کو آدھار کارڈ مہیا کرانے کے لیے چار سفارتخانے کھولے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن

By

Published : Jul 5, 2019, 11:33 PM IST

حکومت ہند پاسپورٹ ہولڈرز کو 180دنوں کی میعاد سے پہلے ہی آدھار کارڈ جاری کرے گی اور اس برس چار ممالک میں بھارتیہ مشن قائم کرے گی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اُن تارکین وطن کو آدھار کارڈ جاری کرنے پر غور کرے گی جن کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے۔

انہوں نے ایک مشن لانچ کرنے کی تجویز رکھی، جو بھارتی روایتی کاریگروں اور ان کی پیداوار کوعالمی بازار سے جوڑے گا، جہاں بھی ضرورت ہوگی ا ن کے لیے پیٹنٹ اور جغرافیائی انڈی کیٹر حاصل کیے جائیں گے۔

سیتارمن نے کہا کہ بھارت کے سافٹ پاور کی مختلف طریقوں سے تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران 192ممالک میں بین الاقوامی 'یوگ دیوس' کا اہتمام کیا گیا۔

مہا تما گاندھی کا پسندیدہ ویژن 'ویشنو جن تو تینے کہیے' کو چالیس ممالک میں ان کے اہم فنکاروں کے ذریعہ گایا جارہا ہے۔

سالانہ 'بھارت کو جانو'کوئز مقابلہ میں نہ صرف تارکین وطن بلکہ غیرملکی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر خزانہ سیتارمن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری میں بھارت کے بڑھتے اثر اور قیادت کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے حکومت نے سفارتخانہ اور ہائی کمیشن ان ممالک میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ابھی تک بھارت کا مستقل سفارتی مشن نہیں ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس حکومت چار نئے سفارتخانہ قائم کرے گی۔ اس سے غیرممالک میں بھارت کی موجودگی بڑھے گی اور سفارتخانے مقامی بھارتی برادری کو بہتر خدمات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ مارچ 2018 میں حکومت نے افریقی جزیرہ نما کے روانڈا، اکواٹوریل گنی، گنی، کانگو، جمہوریہ، برکینوفاسو، کیمرون، ماری ٹینیا، کیپ وردے، سیرہ لیون، چاڈ، ساو توم اور پرنسپ، ارٹریا، صومالیہ، گوینیا بساو، سوازی لینڈ، لائبیریا اور ٹوگومیں 18 نئے بھارتی مشن قائم کرنے کو منظوری دی تھی۔

رواں مالی برس کے دوران روانڈا، دج باوتی، اکویٹیریل گوینیا، گوینیا جمہوریہ اور برکینا فاسو میں پانچ سفارتخانہ کھولے جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details